وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گاجو جاری بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا علیحدہ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا اطلاق 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا، ایسے سرکاری ملازمین جو یکم جولائی 2022 یا اس کے بعد بھرتی ہوئے، ان کو 2017کے بنیادی پے اسکیل کی بنیاد پر الاؤنس ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کا اطلاق یکم جولائی 2025سے ہو گا۔

Scroll to Top