پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریز کیا جائے،وزارت سیفران کی ہدایت

وزارت سیفران نے صوبائی حکومتوں کو پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈرکھنے والے افغان مہاجرین کےخلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزارت سیفران کی جانب سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خط لکھا گیا ہے۔

خط میں اعلیٰ حکام اور پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کی گئیں۔

کہا گیا ہےکہ افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

خط کے مطابق افغان پی او آر ہولڈرز کی وطن واپسی کی مدت میں توسیع زیرغور ہے، تب تک ان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

Scroll to Top