امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بل جمعہ کی دوپہر وائٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران دستخط کیے، جو سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے پہلے ہی منظور ہو چکا تھا۔
اس بل کے قانون بننے سے ٹرمپ ایجنڈے کے اہم نکات، جیسے ٹیکس میں کمی، دفاعی بجٹ میں اضافہ، اور امیگریشن پر سخت اقدامات، اب نافذ العمل ہو گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے فوجی خاندانوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پکنک کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور امریکا کو عظیم تر بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فضائیہ نے حال ہی میں کامیاب آپریشن انجام دیا اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے بارڈرز کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بل کو ایوان نمائندگان میں 218 ووٹوں کے حق میں اور 214 ووٹوں کے خلاف منظور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس نے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پر ثالثوں کو مثبت جواب دیدیا
اس قانون کے تحت 2017 کی ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کی جائے گی، اور فوجی و امیگریشن کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ صحت اور غذائی امداد کی اسکیموں میں کمی کی جائے گی۔ اس قانون سے ملکی قرضہ میں 3.3 ٹریلین ڈالر کا اضافے کی توقع ہے۔