صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لائو لشکر کیساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں ِ ،حافظ حمد اللہ

صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لائو لشکر کیساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں ِ ،حافظ حمد اللہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللّٰہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ’’فارم 47 کا بینفیشری‘‘کہنے والے خود پہلے یہ بتائیں کہ وہ کس کے این او سی (این او سی) پر وزیراعلیٰ بنے؟

قومی اخبار (روزنامہ جنگ) کی رپورٹ کے مطابق، حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا جل رہا ہے، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، لیکن علی امین گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب ’’فتح‘‘ کرنے نکلے ہوئے ہیں۔ ان کے بقول، ’’خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت آپ کے بازو کی طاقت سے نہیں بلکہ ڈنڈے کی زور پر قائم ہوئی ہے۔‘‘

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو نوٹ کے زور پر کامیاب کروایا گیا، نہ کہ عوام کے ووٹ سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی علی امین گنڈاپور کی حکومت دولت اور طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہے، جب کہ خود ان کی جماعت کے اندر سے بھی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

Scroll to Top