الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ 21 جولائی مقرر کرتے ہوئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل (جیونیوز )کے مطابق انتخابات میں مجموعی طور پر 16 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/علماء نشستیں خالی ہیں جن پر یہ انتخاب ہوگا۔
جنرل نشست کے امیدوار:
جے یو آئی (ف) سے عطاء الحق
پاکستان پیپلز پارٹی سے طلحہٰ محمود
مسلم لیگ (ن) سے نیاز احمد
آزاد امیدوار:
مراد سعید
اعظم سواتی
نورالحق قادری
فیصل جاوید
مرزا محمد آفریدی
محمد وقاصدلاور خان
فیض الرحما ن
عرفان سلیم
شفقت ایاز
خرم ذیشان
اظہر قاضی
آصف رفیق
خواتین نشست کے امیدوار:
روبینہ خالد (پیپلز پارٹی)روبینہ ناز (پیپلز پارٹی)عائشہ بانو (آزاد)مہوش علی (آزاد)
ٹیکنوکریٹ/علماء نشست کے امیدوار:
دلاور خان (جے یو آئی ف)آزاد امیدوار: خالد مسعودارشاد حسین اعظم سواتی نورالحق قادری وقاص احمد قاضی
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 21 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا انعقاد ہوگا، جہاں اراکین اسمبلی سینیٹرز کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔