شمالی وزیرستان،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک محمد رحمان داوڑ سمیت دو افراد جاں بحق

میرانشاہ :شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک محمد رحمان داوڑ ڈرائیورسمیت جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ میرانشاہ-بنوں روڈ پر داوڑ پمپ تپی کے قریب پیش آیاجہاں موٹرسائیکل پر سوارحملہ آوروں نےملک محمد رحمان داوڑ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہےجہاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیںلواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، امیدواروں کی فہرست جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک محمد رحمان داوڑ کے دو بیٹےبھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

Scroll to Top