مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری،گورنر کا اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط

Pakistan SCO Summit 2026

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کو الیکشن کمیشن نے بھی خط کے ذریعے اسمبلی اجلاس بلانے کا کہا ہے تا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985، شیڈول 5، رول 36 (1) کے تحت اسمبلی اجلاس کیلئے وزیراعلیٰ گورنر کو کہیں گے اس لئے آرٹیکل 109 اے کے تحت فوری طور پر اسمبلی اجلاس بلایا جائے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرایا جائے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہورہے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ابھی تک مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top