آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ، قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکے گا

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ، قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکے گا

Pakistan SCO Summit 2026

سعودی وقت کے مطابق 12بجکر 27منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ، رواں سال یہ دوسرا موقعہ ہے اور ہر بار ایسا سورج کے خط استوا کو عبو ر کرنے پر وقوع پذیر ہوتا ہے۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دن 12بجکر 27منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا ، جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاکا سایہ نہیں ہوگا۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے قبلہ رخ کا درست تعین کیاجاسکتا ہے ، مقررہ وقت پر دنیا میں کسی بھی مقام پر سورج جس سمت میں دکھائی دے گا وہ قبلہ کی سمت ہوگی ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top