Aftab Ahmed Khan Sherpao

تحریک انصاف تیسری بار اقتدار میں آئی لیکن کوئی قابل ذکرکارکردگی نہیں دکھائی،آفتاب احمد خان شیرپاؤ

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تیسری بار اقتدار میں آئی لیکن کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں یہ تیسری حکومت ہے، پہلی حکومت آئی کچھ نہیں کیا،دوسری دفعہ پہلے سے زیادہ ووٹ لئے مگرپہلے سے زیادہ کارکردگی خراب رہی اور کرپشن کے الزامات لگ گئے اور اب کی بار پی ٹی آئی نے دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرلی ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوووٹ اسلئے ملتا ہے کہ نوجوانوں میں پی ٹی آئی فین کلب بنا ہوا ہے،اب ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں صرف فین کلب ، سوشل میڈیا اور شورشرابا کرنے پرملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں کل کرفیو نافذ ہوگی

Scroll to Top