امریکہ کا 150 سے زائد ممالک کو نئے ٹیرف سے متعلق خطوط بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کو نئی ٹیرف پالیسیوں سے متعلق باضابطہ خطوط بھیجے گا۔ ان خطوط میں متعلقہ ممالک کو 10 سے 15 فیصد تک نئی ٹیرف شرح سے آگاہ کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس کچھ اہم اور مثبت تجارتی معاہدے موجود ہیں جن کا جلد اعلان کیا جائے گا، جبکہ بحرینی ولی عہد کے ساتھ بھی تفصیلی تجارتی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نئی ٹیرف پالیسی امریکہ کی معاشی خودمختاری کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس کا مقصد عالمی منڈی میں امریکی مفادات کا تحفظ اور مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی اداروں کی مخالفت کرنیوالوں کو پاکستان میں رہنے کا حق نہیں، ظاہر شاہ شیرازی

اس سے بین الاقوامی تجارتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ کچھ ممالک کی جانب سے جوابی اقدامات بھی متوقع ہیں۔ عالمی سطح پر ان پالیسیوں کو ایک نئی تجارتی کشمکش کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top