پی ٹی آئی کا ریاست مخالف ایجنڈا، قیادت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، 27 ستمبر کو تربیلا اور ورسک ڈیم سے بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے 27 ستمبر کو تربیلا اور ورسک ڈیم سے بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی اور فضل الٰہی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ملک کے مختلف حصوں کو فراہم کی جانے والی بجلی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کیا ہے اور اس کے نتیجے میں عام شہری اور ملکی معیشت کس طرح متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر کے لانگ مارچ کی آڑ میں سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت لوگوں کے ہجوم کو استعمال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ذرائع

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کو ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے ملک میں مزید مشکلات پیدا ہوں۔

Scroll to Top