تیل کی قیمت مزید کم کرنا چاہتے ہیں، چین سے معاہدہ قریب ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کا خواہاں ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں استحکام لایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ تجارتی مذاکرات جاری ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک کے تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امریکی صنعت کی حفاظت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے جنگ بندی تجاویز پر باضابطہ جواب ثالثوں کو ارسال کر دیا

اس کے علاوہ امریکی صدر نے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکہ کی برتری کو برقرار رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Scroll to Top