اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش کو شدید الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور اسرائیلی قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری کارروائی کرے اور اسرائیل کو ان اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔
یہ بھی پڑھیں : ناران جھیل روڈ پر کلاؤڈ برسٹ، 500 سے زائد سیاح بحفاظت ریسکیو ،وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوری ایکشن
ترجمان نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
دفتر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ بھی کیا۔





