سوات:خوازہ خیلہ مدرسہ واقعہ،مرکزی ملزمان گرفتار

سوات (شہزاد نوید)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار میں فرحان ایاز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی جہاں پولیس نے واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں قاری عمر اور اس کا بیٹا احسان شامل ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ 21 جولائی کو پیش آیا تھا جب فرحان ایاز نامی بچے کومدرسے کے استاد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا ۔

ابتدائی کارروائی میں پولیس نے واقعے میں ملوث 10 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا تاہم مرکزی ملزمان قاری عمر اور اس کا بیٹا واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مرکزی ملزمان کی گرفتاری پولیس کی انتھک محنت اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Scroll to Top