اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور ملک احمد بھچر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) سے سزا سنائی گئی تھی، جو اب تک برقرار ہے اور اسے کسی عدالت نے کالعدم قرار نہیں دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر کا مؤقف حقائق کے برخلاف ہے۔ ادارے نے وضاحت دی کہ عبداللطیف چترالی کا کیس دیگر افراد سے مختلف ہے۔
چترالی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا، جبکہ ان کے شریک ملزمان نے اپیل دائر کی تھی، جس پر عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے صرف ان شریک ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : پہلگام واقعے کے ثبوت فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ عبداللطیف چترالی اس اپیل میں شامل نہیں تھے، اس لیے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔