نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے ثبوت فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے شواہد دینا بھارت کی ذمہ داری ہے کیوں کہ دعویٰ انہوں نے کیا ہے، پاکستان نے نہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون کا اصول ہے کہ جو دعویٰ کرے وہی اس کے ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور حکومت پہلے ہی اس حوالے سے اپنا مؤقف صاف کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور عالمی برادری کو سچ کا علم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر کے ڈوزئیر جاری کر دیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔





