امریکی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان مخالف الزامات پر بھارتی صحافی کی سرزنس کردی

امریکا کا اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس کا بائیکاٹ

واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے موضوع پر بلائی گئی بین الاقوامی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس ایک غلط قدم ہے جو حماس جیسے شدت پسند گروہوں کو مزید حوصلہ دے سکتی ہے، اور خطے میں امن کے لیے جاری ہماری سنجیدہ سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا، تاہم ایسے پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کی جائے گی جو یک طرفہ بیانیہ کو فروغ دیتے ہیں۔

امریکی فیصلے پر عالمی سطح پر ملے جلے ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خصوصاً ان ممالک کی جانب سے جو فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی فارمولے کے حامی ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی اس کانفرنس کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔

Scroll to Top