پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
میچ شام 6 بج کر 30 منٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگا، اور کرکٹ شائقین کو ایک اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی باگ ڈور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز شائے ہوپ کے ہاتھوں میں ہے۔ دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ آج کا میچ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ فتح کی صورت میں سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لے گا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی، جس سے میچ کا جوش و خروش اور بھی بڑھ گیا ہے۔
شائقین کرکٹ کی نظریں ایک بار پھر پاکستانی ٹیم پر مرکوز ہیں، جو اپنی مسلسل فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہی ہے۔





