بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا، پارٹی ذرائع

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا، پارٹی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب موجودہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اب اپوزیشن کی نمائندگی کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی نامزدگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس معاملے پر عمر ایوب نے نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ،’’میں کرپشن کے حقائق بے نقاب کر رہا تھا، اسی لیے یہ لوگ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔‘‘سیاسی حلقے اس تبدیلی کو اپوزیشن کی صفوں میں ممکنہ ازسر نو صف بندی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ محمود خان اچکزئی کی نامزدگی نے نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

Scroll to Top