کامران علی شاہ
پشاور :احتساب عدالت میں اپر کوہستان سکینڈل میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق، ملزمان عالمزیب، شفیق علی، گل رحمان اور مشرف شاہ مل کر کروڑوں روپے کی خرد برد میں ملوث ہیں اور ان کی ملی بھگت سے پیسے نکالے گئے ہیں۔
نیب اس سکینڈل کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 12 ربیع الاول کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی
عدالت نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کے بعد نیب کو حکم دیا کہ ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا جائے جس پر نیب نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔