اسلام آباد: اب طلبا اپنی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی تصدیق صرف 24 گھنٹوں کے اندر آن لائن کروا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے کسٹمر کیئر ڈیسک (CCD) پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا، جس کا مقصد طلبا کو تعلیمی دستاویزات کی تصدیق اور دیگر خدمات فراہم کرنا ہے۔
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی)غلام علی ملاح نے بتایا کہ طلبا اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے اور QR کوڈ کے ذریعے تصدیقی عمل کی نگرانی بھی کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے طلبا ساتوں دن، چوبیس گھنٹے کسٹمر کیئر ڈیسک سے اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر مسائل کی شکایات کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں کہیں بھی موجود پاکستانی طلبا یا ان کے والدین ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں کالاش برادری کی شادیوں کو قانونی تحفظ دینے کے لیےقانون لانے کی تیاری
غلام علی ملاح نے مزید بتایا کہ صارفین کی سہولت کے پیش نظر ای میل کے جوابات 24 گھنٹے کے اندر دیے جائیں گے۔ گزشتہ چھ ماہ تک یہ سہولت محدود تھی جو اب عام عوام کے لیے مکمل طور پر دستیاب کر دی گئی ہے۔





