وزیراعظم شہباز شریف کا چار ملکی دورہ، آج ترکیہ سے ایران روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج چین کے خصوصی دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سے 4 ستمبر تک چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہو رہا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سی پیک منصوبوں کی رفتار، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں آج بڑا چیریٹی میچ، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میدان سجے گا

وزیراعظم بیجنگ میں منعقد ہونے والی خصوصی فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے جہاں دنیا کے دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ یہ تقریب چین کے دفاعی دن کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و ترقی کے فروغ اور باہمی اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Scroll to Top