منیبہ مزاری نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منیبہ مزاری کو پائیدار ترقی کے اہداف کی ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے، جو 24 مارچ 2025 کو باضابطہ اعلان کیا گیا۔

منیبہ مزاری جو اقوام متحدہ خواتین کی نیشنل گڈ ول ایمبیسیڈر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، اب عالمی رہنماؤں کے درمیان شامل ہو گئی ہیں، جن میں بارباڈوس کی وزیراعظم میا موٹلی اور بیلجیئم کی ملکہ ماتھیلڈ بھی شامل ہیں۔

انتونیو گوتریس نے منیبہ کو حوصلہ افزا اور مؤثر آواز قرار دیا اور کہا کہ وہ دنیا کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے متحرک کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف آج چین کے خصوصی دورے پر روانہ ہوں گے

منیبہ مزاری کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ان لوگوں تک آواز پہنچانے کی ذمہ داری ہے جنہیں سنا نہیں جاتا اور وہ ایک زیادہ منصفانہ، مہربان اور پائیدار دنیا کے لیے کام کریں گی۔

یہ تقرری نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی خواتین کے لیے ایک بڑی کامیابی اور تحریک ہے۔

Scroll to Top