اللہ آزمائش دیتا ہے تو نکلنے کا راستہ بھی رکھتا ہے، خواجہ آصف کا موجودہ صورتحال پر بیان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جب آزمائش دیتا ہے تو اس سے نکلنے کے راستے بھی رکھتا ہے مگر ہم نے خود ہی وہ راستے بند کر دیے ہیں۔

خواجہ آصف نے عوامی رویے اور ادارہ جاتی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز کے اندر بے دردی اور بے شرمی سے گھر اور فیکٹریاں تعمیر کر دی گئی ہیں اور عام آدمی قانون ماننے کو تیار ہی نہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس بگاڑ کا سب سے بڑا نقصان ملک کے بنیادی ڈھانچے کو ہو رہا ہے۔

اپنے آبائی شہر سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زیڈ کے بی کمپنی پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس کمپنی نے میرے شہر کا حال بگاڑ دیا ہے، ساری سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 4 سے 5 ستمبر کو بڑا سیلاب متوقع، چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاید میری اور میرے شہر کی بدقسمتی ہو ممکن ہے کہ انہوں نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہوں مگر جو نقصان ہوا ہے وہ ناقابلِ تلافی ہے۔

Scroll to Top