پشاور میں شدید بارش، بجلی کا نظام متاثر، گلیاں اور سڑکیں زیر آب

پشاور: پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔

تیز اور خطرناک بارش نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع کر دیا ہے اور گلیاں و سڑکیں زیرِ آب آ گئی ہیں، جس سے گھروں میں پانی آنا شروع ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بونیر سیلاب: اپنا گھر منصوبہ بیواؤں اور شہداء کے ورثاء کے لیے امید کی کرن

بجلی کی بندش نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ متعلقہ حکام نے ہائی الرٹ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top