26 نومبر کیس، علیمہ خان کی ضمانت برقرار،عدالت سے اہم خبرآگئی

26 نومبر کیس، علیمہ خان کی ضمانت برقرار،عدالت سے اہم خبرآگئی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے باعث علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کا فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے اعظم سواتی، نعیم حیدر پنجھوتھا اور دیگر شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top