کرک سے افسوسناک خبر سامنے آگئی، صورتحال سنگین

کرک (پختون ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او عمر نواز سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او عمر نواز اور دو کانسٹیبل گشت پر اپنی گاڑی میں موجود تھے

کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں شدید بارش، بجلی کا نظام متاثر، گلیاں اور سڑکیں زیر آب

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Scroll to Top