ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہو کر 377,900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو اب 323,988 روپے ہےجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 4,315 روپے کی بلند سطح پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور آسان اقساط کی سہولت کا اعلان
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہےجہاں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 3,552 ڈالر ہو گئی ہے۔