محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کراچی سمیت سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، لاہور، راولپنڈی، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق، اس وقت ڈیپ ڈپریشن ضلع تھرپارکر میں موجود ہے، جو اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ڈپریشن کی شکل اختیار کر لے گا۔یہ سسٹم سندھ کے وسطی اضلاع کی طرف بڑھ رہا ہے اور 10 ستمبر تک کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، سجاول اور جامشورو میں وقفے وقفے سے ہلکی تا موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ دادو میں طغیانی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
انجم نذیر ضیغم نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ڈپریشن کے باعث 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اس لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق،تربت: 41°Cسبی: 40°Cنوکنڈی: 39°Cکوئٹہ: 32°Cقلات: 28°Cزیارت: 24°Cبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، لسبیلہ اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
شہریوں کے لیے اہم ہدایات،طوفانی ہواؤں کے دوران کھلے علاقوں میں نہ نکلیںممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریںغیر ضروری سفر سے گریز کریںبجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہیں۔





