پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد مختلف کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
فلک ناز چترالی نے تعلیم، اقتصادی امور، موسمیاتی تبدیلی اور کم ترقیاتی علاقوں کے مسائل سے متعلق کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بطور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی اور رکن آئی ٹی، آبی وسائل اور انسانی حقوق کمیٹی سے اپنے استعفے جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پرانی موٹر سائیکل کے بدلے یاماہا کی نئی بائیک دینے کی خصوصی اسکیم، طریقہ جانیے
اس کے علاوہ علی ظفر، فیصل جاوید، اعظم سواتی، مرزا محمد، دوست محمد، ذیشان خانزادہ، فوزیہ ارشد اور نورالحق قادری بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔





