شمالی وزیرستان میں دو دن کیلئے مکمل کرفیو نافذ

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق کرفیو ہفتہ اور اتوار، یعنی 13 اور 14 ستمبر کو نافذ العمل رہے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران تمام بازار، تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی، جبکہ ضلع کی حدود میں ہر قسم کی عوامی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور اس دوران اپنی روزمرہ سرگرمیاں معطل رکھتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا عمان کو جیت کے لئے آسان ہدف

عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top