ایشیاکپ:پاکستان نے عمان کو شکست دیدی

دبئی: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو بہترین ثابت ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔

عمان کی بیٹنگ شروعات میں ہی کمزور پڑ گئی۔ حماد مرزا 27 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ اوپنر عامر کلیم نے 13 رنز بنائے۔ کپتان جتندر سنگھ صرف ایک رن بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

محمد ندیم نے تین، وینائل شکلا نے دو اور صفیان محمود نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ ذاکر اسلام بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔ نئے بلے باز شاہ فیصل اور حسنین شاہ بھی زیادہ دیر تک کھیل نہ سکے اور ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب، فہیم اشرف اور صفیان مقیم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد حارث نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 66 رنز بنائے جن میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 29، محمد نواز نے 19 اور حسن نواز نے 9 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 16 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد ندیم کو ایک وکٹ ملی۔

Scroll to Top