مستونگ آپریشن: وزیراعظم نے پاک فوج کے جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سراہا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

 ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جام شورو اور بولاخان میں برساتی ریلے تباہی کا باعث، کئی علاقے زیرِ آب آ گئے

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Scroll to Top