صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں چینی صوبہ سچوان میں خاص عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جو ان کے دورہ چین کے دوران منعقد ہوا، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سچوان کے پارٹی سیکرٹری وانگ شیاؤ ہوئی نے میزبان کی ذمہ داری سنبھالی۔
عشائیہ میں صدر زرداری کے ساتھ ان کی ہمشیرہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے بیجنگ میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی دونگ نے بھی عشائیہ تقریب میں شرکت کی۔
صدر زرداری نے وانگ شیاؤ ہوئی کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے خاندان کا چین کے ساتھ چار نسلوں پر محیط قریبی تعلق ہے، چینی میزبان نے بھی 2008 کے سچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی امداد کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی بزدلانہ جارحیت پر عرب و مسلم رہنما کل قطر میں جمع ہوں گے
عشائیہ کے دوران دل دل پاکستان کی وائلن پر گیت کی پرفارمنس ہوئی جسے شرکاء نے دل کھول کر سراہا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم بھی دہرایا گیا۔





