نشئیوں کی موجودگی نے پشاور کی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

پشاور: پشاور کے مختلف علاقوں میں نشئی افراد کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں شہریوں کے لیے باعث تشویش بن گئی ہیں۔

یونیورسٹی ٹاون ، نیورسٹی آف پشاور بی آرٹی سروس سٹاپ ، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ ، فردوس ریلوے پھاٹک، ہشنگری، سورے پل، چرگانو چوک اور فقیر آباد سمیت کئی مقامات پر ہیرونچیوں اور آئس کے عادی نشئیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نشئی افراد نہ صرف شور و غل کرتے ہیں بلکہ اکثر اوقات تیز دھار چاقو اور دیگر ہتھیاروں سے شہریوں پر حملے بھی کرتے ہیں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم پر پابندی عدالت میں چیلنج

شہریوں نے کمشنر پشاور اور نئے تعینات سی سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں موجود نشئیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اہلیان پشاور نے زور دیا ہے کہ نشئیوں کی ٹولیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شہر کے عوام معمول کی زندگی گزار سکیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

Scroll to Top