ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیدیا۔
پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کےذریعے بولر سے بولنگ کرائی مگر ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ، ہمارا اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا برطانوی فوج کے وارمنسٹر اور لارکھل گیریژنز کا اہم دورہ
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھاکہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نےکہا کہ سری لنکا کے خلاف خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔





