ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
سری لنکن بیٹنگ لائن پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکی اور کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افریقہ سیریز ،چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے کوچ اور کپتان کو فری ہینڈ دے دیا
حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





