دنیا کا بلند ترین پل چین میں مکمل، 28 ستمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

دنیا کا بلند ترین پل چین میں مکمل، 28 ستمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

چین نے انجینئرنگ کے میدان میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں دنیا کا سب سے بلند ترین پل ہواجیانگ گرینڈ کینین برج (Huajiang Grand Canyon Bridge) 28 ستمبر کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ عظیم الشان پل چین کے جنوب مغربی صوبے گوئیژو میں واقع ہے اور دریا کی سطح سے 625 میٹر (تقریباً 2,051 فٹ) کی حیران کن بلندی پر بنایا گیا ہے، جو اسے دنیا کا سب سے اونچا پل بناتا ہے۔

پل کی خصوصیات:کل لمبائی 2,890 میٹرمرکزی اسپین (Main Span) 1,420 میٹرمکمل ہونے کا دورانیہ تقریباً 3 سالکل لاگت283 ملین ڈالراونچائی امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیاد

رپورٹس کے مطابق، اس پل کے افتتاح کے بعد یہ نہ صرف دنیا کا سب سے اونچا پل کہلائے گا بلکہ پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والے پل کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرے گا۔

یہ منصوبہ چین کی جدید انفرا اسٹرکچر ٹیکنالوجی، انجینئرنگ مہارت اور اقتصادی ترقی کی رفتار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پل نہ صرف سفری سہولت فراہم کرے گا بلکہ خطے کی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔

Scroll to Top