جدید ترین سیٹلائٹ، پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے اسپارکو کی قیادت میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ تیار کر لیا ہے، جسے اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔
یہ جدید سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی ترقی اور قدرتی آفات کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف کے مطابق، یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے بارے میں درست اور بروقت ڈیٹا فراہم کرے گا، جس سے تحقیق اور سروے کے کام کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات ختم

ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر کے پگھلنے اور فضائی آلودگی کے حوالے سے بھی قیمتی معلومات مہیا کرے گا، جو ملکی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

یہ کامیابی پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے اور ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی علامت ہے۔

Scroll to Top