واشنگٹن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور عالمی و علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اینڈریوز ایئر بیس پر وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں سے موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں وائٹ ہاؤس روانہ ہوئی۔
ملاقات رات 1:30 بجے شروع ہوئی اور کچھ دیر بعد اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد واپس روانہ ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے واشنگٹن پہنچے تھے اور ملاقات کے بعد دوبارہ نیویارک جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شیرافضل مروت کا پی ٹی آئی کی کمزوری پر کڑا ردعمل، جلسے کی ناکامی کی وجہ بتادی
ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی حکام کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کی یہ ملاقات دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کا اہم موقع رہی۔





