مسلم لیگ ن کےرہنما و اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ مکمل ناکام رہا ہے، جہاں اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں نے اسٹیج پر موجود قیادت کو جوتے دکھا کر واضح کر دیا کہ نہ قیادت مخلص ہے اور نہ ان کی سیاست میں اب دم باقی ہے۔
ڈاکٹر عباداللہ خان نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، اور ان کے ارادے و کارنامے اب سب کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور جلسہ ،علی محمد خان کی تقریر کے دوران ہلڑبازی،کارکنان نے جوتے دکھا دیئے
انہوں نے کہا اب اس سیاست کا باب بند ہو چکا ہے۔۔





