پی ٹی آئی جلسہ ناکام! کرک کے رہنما نے وجوہات بتادیں

اکستان تحریک انصاف کا آج جلسہ عوامی شرکت کی کمی اور تنظیمی بدانتظامی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

پارٹی کے مقامی رہنما فاران خٹک نے جلسے کی ناکامی کی وجہ پارٹی کے اندر جاری مبینہ کرپشن اور وسائل کی بندر بانٹ کو قرار دیا ہے۔

فاران خٹک کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ اس لیے ناکام ہوا کیونکہ بڑے چور اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہر ضلع کو 25 سے 30 لاکھ روپے دیے گئے تاکہ کارکنان کو متحرک کیا جا سکے لیکن بدقسمتی سے یہ رقم پارٹی رہنماؤں نے اپنی جیبوں میں ڈال لی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوتھ ونگ، مدر ونگ اور مختلف چیئرمینز کو دی جانے والی رقم کا غلط استعمال کیا گیا،  کسی نے گاڑیاں تک نہیں چلائیں، سب نے صرف پیسہ کھایا، یہ لوگ کروڑوں کی سطح پر لوٹ مار کر رہے ہیں اور پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں۔

فاران خٹک نے کہا کہ جلسہ گاہ میں خالی پڑی کرسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اب سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور وہ ان چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔

یہ سب پارٹی کے چور ہیں، وفادار نہیں، انہوں نے یہ وسائل کارکنوں کے لیے نہیں بلکہ اپنی جیبوں کے لیے حاصل کیے۔

کرک رہنما فاران خٹک نے مزید کہا کہ ایسے میں کارکنان کیسے آئیں؟ پھر یہ لوگ نہ آ سکے اور نہ ہی آئے۔

Scroll to Top