پشاور :قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند، چترال، صوابی اور شانگلہ سے تقریباً 500 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
کانفرنس میں آئی جی فرنٹیئر کور کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے بھی شرکت کی اور سیکورٹی معاملات پر شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے نوجوانوں کے مؤثر کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی آوازیں امن و ترقی کی ضمانت ہیں۔
کانفرنس کے دوران سوال و جواب کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی نے نوجوانوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کابینہ کی سفارش، 9 مئی 2023 کے فسادات کے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں
شرکاء نے پاک فوج کی امن کی راہ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہر محاذ پر اپنے ملک کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
طلبہ و طالبات نے ایسی تعلیمی و شعوری سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ ملک و قوم کی خدمت بہتر انداز میں کر سکیں۔





