وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ کو پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند اور مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) میں 2200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی کو پاکستان کی معاشی بہتری کی واضح علامت قرار دیا گیا ہے، جو عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے مزیدگفتگو کرتے ہوے کہایہ ہماری معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے۔ سابق حکومت کے دور کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، مگر آج ہم بحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔’’شہباز شریف کے مطابق عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان نے نمایاں بہتری دکھائی ہے، اور ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ رپورٹ نہ صرف ہماری معاشی پالیسیوں پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے بلکہ یہ ہماری ترقی کے سفر کا سنگ میل بھی ہے۔ پاکستان کی ترقی کا وعدہ اب پورا ہوتا نظر آ رہا ہے، اور یہ سفر اب ہرگز نہیں رکے گا۔





