پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں رد و بدل عامر جمال اور فیصل اکرم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ریلیز کر دیا گیا
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کی تعداد کم کر کے 16 کر دی گئی ہے۔
فاسٹ باؤلر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے، جو اب قائد اعظم ٹرافی میں لاہور وائٹس اور ملتان ریجن کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کے بجائے امن، حماس اہم شرائط ماننے پر آمادہ، امریکی صدر
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سولہ رکنی اسکواڈ سے حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔





