عید الاضحیٰ کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے تاجر برادری اور عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت اب تمام تاجر اور دکاندار معمول کے مطابق دیر تک اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے، جس سے کاروباری طبقے اور عوام کو بڑی سہولت ملے گی۔
اسی سلسلے میں پشاور کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کے مطابق پشاور میں دکانوں، کاروباری مراکز، ہوٹلوں اور کھانے پینے کی جگہوں کو بند کرنے کے اوقات سے متعلق تمام پابندیاں آج ہی سے آئندہ احکامات تک ختم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا تفصیلی نوٹیفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔





