ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ، شمالی و جنوبی شہروں میں نرخ کم ہوگئے۔
پاکستان میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (PBS) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 9 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی اور جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کی قیمت 1381 روپے کے مقابلے میں 0.64 فیصد کم ہے۔
جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کی قیمت 1449 روپے سے 0.58 فیصد کم ہے
مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں
اسلام آباد: 1345 روپے
راولپنڈی: 1346 روپے
گوجرانوالہ: 1400 روپے
سیالکوٹ: 1370 روپے
لاہور: 1408 روپے
فیصل آباد: 1380 روپے
سرگودھا: 1360 روپے
ملتان: 1416 روپے
بہاولپور: 1420 روپے
پشاور: 1350 روپے
بنوں: 1300 روپے
جنوبی شہر ۔۔
کراچی: 1367 روپے
حیدرآباد: 1427 روپے
سکھر: 1500 روپے
لاڑکانہ: 1407 روپے
کوئٹہ: 1500 روپے
خضدار: 1443 روپے





