ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف (sana yousaf)قتل کیس میں دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔

اس موقع پر استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔سرکاری وکیل راجہ نوید حسین نے کہا کہ یہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں انکی مصروفیات ہوتی ہیں۔ ملزم کے وکلاء آج ہی ان گواہان پر اپنی جرح مکمل کریں۔

سرکاری وکیل نےکہا کہ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کے لیے ساتھ جرح مکمل نہیں کی جارہی۔ عدالت ملزم کے وکیل کو پابند کرے کہ اگلی سماعت پر جرح ہو۔

عدالت نے وکلاء صفائی کو اگلی سماعت میں استغاثہ کے گواہان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چترال سے خیبر تک سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی کرنے کی خواہش رکھنے والے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔بعدازاں ملزم کو گرفتار لیا گیا تھا۔

Scroll to Top