ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے دوران علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 11 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید سماعت بھی 11 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جاری ہے۔





