رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر بیور مون آج آسمان پر جلوہ گر ہوگا

اسلام آباد: رواں سال 2025 کا تیسرا اور آخری سپر بیور مون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس موقع پر چاند عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق آج رات چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر بیور مون کا شاندار نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو بھی سپر مون کا دلکش منظر دیکھا گیا تھا، جسے ماہرین نے ہارویسٹ سپر مون کا نام دیا تھا۔

ماہرین کے مطابق بیور مون دراصل نومبر کے اس سپر مون کو کہا جاتا ہے جو اس موسم میں ظاہر ہوتا ہے جب بیور (آبی جانور) سردیوں سے قبل اپنے گھونسلے بنانے میں مصروف ہوتے ہیں، اسی نسبت سے اسے بیور مون کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر جلوہ گر ہوگا

 رواں سال کا پہلا سپر مون اسی روز آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس دوران چاند زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا، جو اسے ایک عام مکمل چاند کی نسبت 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائے گا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سپر مون تب ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں زمین کے سب سے قریب نقطے پر ہو، جس کی وجہ سے اس کا سایہ اور روشنی نمایاں طریقے سے بڑھ جاتی ہے۔

اس سال مزید دو سپر مون متوقع ہیں 5 نومبر اور 5 دسمبر کو جن میں نومبر کا چاند سب سے روشن ہوگا۔

سپارکو نے کہا ہے کہ سپر مون سورج غروب ہوتے ہی مشرق کی سمت سے طلوع ہوگا اور طلوع آفتاب سے کچھ قبل مغرب کی سمت غروب ہو جائے گا۔

Scroll to Top